ایبٹ آباد!23نومبر، 2020چیف ایگزیکٹیو آفسیر واسا ایبٹ آباد انجینئر نورقاسم خان کا سینی ٹیشن افسران کے ہمراہ یونین کونسل ملک پورہ کا دورہ دورے کے دوران شملہ موڑ، شیروان روڈ، عید گاہ روڈ، جلال بابا چوک، جیل چوک، نظامی محلہ اور دارالخیر محلے میں صفائی کے انتظامات اور بارش کے دوران نالیوں میں پانی کے بہاؤ کا معائنہ کیا،اس موقع پر سی ای او واسا نے متعلقہ افسران کو شام کے وقت لاؤڈسپیکر کے ذریعے گلیوں اور محلوں میں اعلانات کرانے کی ہدایت دی، واسا کی ٹیم اعلانات کے ذریعے کمیونٹی سے درخواست کرے گی کہ کوڑا کرکٹ نالیوں اور ڈھلوانوں (کسیوں) میں پھینکنے کی بجائے شاپر میں ڈال کر دروازے کے آگے رکھیں تاکہ واسا کا عملہ اٹھا کر بروقت ٹھکانے لگاسکے،