ایبٹ آباد!24 اپریل، 2021چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا انجینئر نور قاسم خان کا ڈپٹی منیجر پروجیکٹس انجینئر ذیشان پرویز کے ہمراہ المنصور روڈ نواں شہر کا دورہدورے کے دوران انہوں نے المنصور روڈ پر واٹر سپلائی لائن پر جاری کام کا معائنہ کیا۔مذکورہ واٹر سپلائی لائن 1100 فٹ لمبی اور 8 انچ چوڑی ہے جو ٹیوب ویل نمبر 5, 4 اور تین کو ملا کر یونین کونسل ملک پورہ، اربن سٹی اور کیہال کو فی گھنٹہ 30 ہزار گیلن پانی فراہم کرے گی۔اس موقع پر سب انجینئر محمد خان، سردار کامران اور واٹر سپلائی انسپکٹر الیاس بھی موجود تھے