ایبٹ آباد!واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (WSSCA) کا IS0 9001-2015 رجسٹریشن کی تیاری کے لئے ٹریننگ کا انعقاد۔ اس سلسلے میں واسا ایبٹ آباد کے دفتر میں کنسلٹنٹ کے ذریعے تمام HoDs کے لئے ٹریننگ کے دوسرے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے کی خدمات اور تمام شعبوں کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لئے دفتری کاروائی، سٹاف کی صلاحتیوں کی بڑھوتری، کارکردگی اور انفراسٹرکچر میں مزیدبہتری، گاڑیوں، کنٹینرز اور مشینری کی بروقت مرمت و صفائی اور سرکاری ریکارڈ کی حفاظت اور مؤثر استعمال کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔اپنی خدمات کی مزید بہتری کیساتھ ان شاء اللہ بہت جلد واسا ایبٹ آباد ISO 9001-2015 رجسٹر ادارہ بن جائے گا۔