ایبٹ آباد!27 جون،2021واسا عوام کی فلاح کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے،ایسے منصوبے لا رہے ہیں جن سے براہ راست عوام کو فائدہ ہو، سرفراز خان جدونچیئرمین واسا سرفراز خان جدون، ممبربی او ڈی خالد خان سدوزئی، سی ای او محمد عامر زکی اور کامران احمد ایڈووکیٹ نے واٹر فلٹریشن ملک پورہ کا افتتاح کر دیا تفصیلات کے مطابق واٹر اینڈسینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کے چیئرمین ڈی آئی جی (ر) سرفراز خان جدون نے ملک پورہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ واٹر سپلائی سسٹم کو مزید بہتر کرنے کے لئے کام کررہے ہیں تاکہ شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکے۔ اُنہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ ملک پورہ سے اہلیان علاقہ مقررکردہ اوقات کے دوران پانی بھر یں اور پانی کے استعمال میں احتیاط کریں، یہ فلٹریشن پلانٹ عوام کا اثاثہ ہے اور اسکا خیال رکھنا بھی ہم سب پر لازم ہے۔اس موقع پرممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا خالد خان سدوزئی نے ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو پلانٹ کا خیال رکھنے اور گاڑیاں دھونے والوں کو سختی سے منع کرنے کی ہدایات دیں۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا محمد عامر زکی نے ملک پورہ کے عوام بالخصوص سابق ناظم کامران احمد ایڈووکیٹ کا واٹر فلٹریشن پلانٹ کے کارآمد بنانے اور واسا کے ساتھ بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔افتتاح کے موقع پر جنرل منیجر آپریشنز انجینئر ذیشان پرویز، ڈپٹی منیجر واٹر سپلائی انجینئر نعمان قبول، اسسٹنٹ منیجر واٹر سپلائی انجینئر ایاز درانی اور واسا کے دیگر افسران و معززین علاقہ بھی موجود تھے۔