ایبٹ آباد!21 دسمبر، 2020انفورسمنٹ آفیسر واسا محمد ثاقب نے شہر کے مختلف علاقوں میں واسا کی طرف سے بار بار منادی کے ذریعے وارننگ کے بعد جرمانوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔دکاندار حضرات سے گزارش ہے کہ کوڑا کرکٹ سڑکوں اور نالیوں میں پھینکنے سے اجتناب کریں۔ریڑھی بانوں کو ایک بار پھر مطلع کیا جاتاہے کہ نالیوں، سڑکوں اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت 2000 سے 5000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔