ایبٹ آباد!25جنوری،2021واساایبٹ آباد کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 26واں اجلاسواٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (WSSCA)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 26واں اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیاجس میں توقیر الرحمان ایڈووکیٹ، راشد جاوید، عبدلواحدسراج، میجر (ر)انجینئر راجہ ساحر سرور، میجر (ر)زوالفقار احمد، خالد خا ن سدوزئی،ڈپٹی سیکرٹری فنانس خیبر پختون خواہ،ڈپٹی سیکرٹری بلدیات خیبر پختون خواہ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا انجینئر نورقاسم خان،چیف فنانشل آفیسر عامر زکی اور منیجر ایچ آر اینڈ ایڈ منسٹریشن وسیم عباس نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ای او واسا نے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ادارے کی کارکردگی، حاصل کئے گئے اہداف، استعداد کار، دائرہ کار، مستقبل کی منصوبہ بندی، درپیش مسائل اور چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بورڈ آف ڈائریکٹر زکا اگلا اجلاس 03فروری کو منعقد کیا جائے گا۔