ایبٹ آباد!05جون،2021ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا خالد خان سدوزئی، ڈپٹی منیجر پروجیکٹس انجینئر ذیشان پرویز، ڈپٹی منیجر سولڈ ویسٹ منجمنٹ انجینئر جاوید عباسی نے یونین کونسل ملک پورہ کا دورہ کیا،دورے کے دوران اُنہوں نے مین ہول کورز کا معائنہ کیا، اور اہلیان علاقہ سے اپیل کی کہ تمام مین ہول کورز کا خیال رکھا جائے۔واساایبٹ آباد اس سے پہلے سیوریج لائنوں پر لوہے کے کور لگاتا تھا لیکن مسلسل چوری ہونے کے بعد کنکریٹ کے کورز لگانا شروع کئے۔واسا عوامی خدمت میں پیش پیش