ایبٹ آباد!03فروری،2021 واسا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ستائیسواں اجلاس، ڈی آئی جی (ر) سرفراز خان جدون چئیر مین منتخبتفصیلات کے مطابق واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (WSSCA) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ستائیسواں اجلاس واسا آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی آئی جی (ر) سرفراز خان جدون متفقہ طورپر واسا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیر مین منتخب ہوگئے۔اجلاس میں ایڈووکیٹ توقیر الرحمان، راشد جاوید، عبدلواحدسراج، میجر (ر)انجینئر راجہ ساحر سرور، میجر (ر)زوالفقار احمد، خالد خا ن سدوزئی، اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک،ریجنل میونسپل آفیسر ہزارہ اعجاز رحیم، ڈپٹی سیکرٹری فنانس خیبر پختون خواہ، ڈپٹی سیکرٹری بلدیات خیبر پختون خواہ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا انجینئر نور قاسم خان نے سرکت کی۔ اس موقع پر چیف فنانشل آفیسر واسا محمد عامر زکی اور منیجر ایڈمنسٹریشن وسیم عباس بھی موجود تھے