ایبٹ آباد!ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا خالد خان سدوزئی نے چیف سنیٹری انسپکٹر محمد ثاقب اور سنیٹری انسپکٹر کیہال حسین احمد کے ہمراہ یونین کونسل کیہال کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے سینا لیبارٹری چوک، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، بند کھوہ چوک، کیہال چوک اور صدیقیہ مسجد سٹریٹ میں صفائی اور پانی کی نکاسی کا معائنہ کیا۔خالد خان سدوزئی نےشہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے صفائی کے انتظامات میں مزید بہتری لانے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا خالد خان سدوزئی نے کیہال کے رہائشیوں سے ملاقات کے دوران واسا کے عملے سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو اپنی اخلاقی اور قومی زمہ داری پوری کرتے ہوئے اپنے شہر کی صفائی میں کردار ادا کرنا چاہیے