ایبٹ آباد!چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا عامر زکی نے جنرل منیجر آپریشنز انجینئر ذیشان پرویز کے ہمراہ جلال بابا چوک، محلہ عبداللہ، چٹہ پل، سرکلر روڈ، فوارہ چوک، عید گاہ روڈ، لنک روڈ، مری روڈ، جھاڑیاں روڈ اور لکھ پتی چوک نواں شہر میں جاری ترقیاتی کام اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے محلہ عبداللہ میں پانی کے ٹینکیوں سے اوور فلو روکنے کے لئے اہلیان محلہ سے ملاقات کی اور انہیں پینے کا صاف پانی ضائع نہ کرنے کی تلقین کی۔واسا ایںٹ آباد کی جانب سے پانی کی ضیاع کوروکنے کے لئے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔#WSSCA