ایبٹ آباد!22فروری، 2021آل ٹریڈ ایبٹ آبادکی جانب سے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز خالد خان سدوزئی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا انجینئر نورقاسم خان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام تاجربرادری کے رہنماؤں کا خالد خان سدوزئی کو واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آبادکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر بننے پر مبارک بادتفصیلات کے مطابق آل ٹریڈ فیڈریشن کے رہنماؤں نے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز خالد خان سدوزئی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا انجینئر نورقاسم خان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں تمام بازاروں کے صدور اور رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری آل ٹریڈ خالد اسلم اعوان، شبیر قریشی، حاجی جاویداور پاکستان تحریک انصاف ایبٹ آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری سردار شیرد ل نے واسا ایبٹ آبادکی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تاجر برادری واسا کے عملے کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کے لئے تیار ہے اور شہر کی صفائی کے لئے ادارے کا ساتھ دیں گے، تاجر رہنماؤں نے گول منڈی اور گوشت مارکیٹ میں موجود نالوں کی بہتری اور بازار میں چند مقامات پر پینے کے لئے صاف پانی کے انتظام کی درخواست بھی کی۔ تاجر رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے خالد خان سدوزئی نے ظہرانے کے اہتمام پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ واسا تاجر برادری کے ساتھ مل کر ایبٹ آباد شہر کو صاف ستھرا اور خوب صورت بنائیں گے، انہوں نے واسا ایبٹ آباد اور تاجر برادری کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن کے لئے چار رکنی کمیٹی بنانے کی تجویز دی جس کے سربراہ خالد اسلم اعوان، ترجمان شبیر قریشی اور ممبران غلام حیدرخان اور اسلم آفریدی ہوں گے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا انجینئر نورقاسم خان نے تاجر رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واسا عوامی خدمت میں پیش پیش ہے اور بہت جلد گوشت مارکیٹ کے قریب نالے اور پینے کے پانی کا انتظام کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ تمام دوکانداروں کو کوڑا کرکٹ سڑک پر پھینکنے یا نالیوں میں ڈالنے سے منع کیا جائے تاکہ شہر صاف ستھرا رہ سکے۔ سی ای او واسا نے ایبٹ آباد سٹی کو ماڈل سٹی بنانے کا اعلان بھی کیا۔پروگرام کے اختتام پر سی ای او نورقاسم خان اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا خالد خان سدوزئی نے تاجر رہنماؤں کے ہمراہ بازار کا دورہ کیا اور گول منڈی اور گوشت مارکیٹ کے قریب نالوں کا معائنہ کیا۔ تاجر رہنماؤں نے سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر جاوید عباسی اور اُنکی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیااور کھڑے ہو کر اُنکے لئے تالیاں بجائیں۔